گنجان آباد والے علاقے ناگواری پلاٹ میں نامعلوم چور لاکھوں روپے لے اڑے 


ٹنڈوالہ یار (نامہ نگار) ٹنڈوالہ یار میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں کمی آنے کے بجائے اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے ناگواری پلاٹ میں نامعلوم چور لاکھوں روپے کی چوری کرکے لے گئے عوامی و تجارتی حلقوں میں تشویش کی لہر۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار کے گنجان آباد والے علاقے ناگواری پلاٹ میں نامعلوم چور عمر فاروق کے گھر میں اس وقت داخل ہوئے جب اہل خانہ کسی تقریب میں گئے ہوئے تھے۔
 چوروں نے گھر میں موجود ڈھائی تولہ طلائی زیورات 30 ہزار روپے نقد دیگر قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے مذکورہ چوری کی اطلاع کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام دیکھائی دیتی ہے ٹنڈوالہ یار میں بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی کی واردات پر عوامی اور تجارتی حلقوں میں تشویش کی لہر پائی جاتی عوام کا کہنا ہے کہ ٹنڈوالہ یار پولیس کی نفری اتنی زیادہ ہونے کے باوجود ٹنڈوالہ یار میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں کمی آنے کے بجائے روزانہ اضافہ ہوتا جارہا ہے مگر پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...