ٹنڈوجام(پ ر ) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام اور چونگ کنگ یونیورسٹی آف پوسٹس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن، چین کے درمیان تحقیقی، تدریسی و طلباءاور فیکلٹی ممبران کے تبادلے کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے، تفصیلات کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام اور چین کی چونگ کنگ یونیورسٹی آف پوسٹس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کے درمیان تحقیقی، تدریسی اور طلباءو فیکلٹی ممبران کے تبادلے کے حوالے سے معاھدہ طے پاگیا ہے، سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری و چونگ کنگ یونیورسٹی آف پوسٹس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشنز(سی کیو یو پی ٹی)چین کے صدر پروفیسر گاﺅ شنبو نے معاہدے پر دستخط کیے اور دستاویز آن لائن شیئر کیے۔ اس معاہدے کے تحت سندہ زرعی یونیورسٹی کے انفارمیشن ٹیکنالوجی سنٹر(آئی ٹی سی) اور چونگ کنگ یونیورسٹی آف پوسٹس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشنز کے استاذہ اور طلباءکے درمیان آئی ٹی کی ترقی کیلئے دوطرفہ تعاون کو فروغ دیا جائے گا، معاہدے کی آن لائین دستخطی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائیس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے سی کیو یو پی ٹی چین کا شکریہ ادا کیا اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سنٹر کے ڈائریکٹر و فیکلٹی ممبران کی تحقیق و اکیڈمیا کے لیے دونوں جامعات کے درمیان روابط شروع کرنے کی کوششوں کو سراہا۔ ڈاکٹر فتح مری نے کہا کہ اس معاہدے سے آئی ٹی سی کے طلباءاور فیکلٹی ممبران کی حوصلہ افزائی ہوگی، اس لئے اساتذہ و طلباءکو اس مفاہمت نامے کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے زراعت کے شعبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کردار اور استعمال کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا، دوسری جانب سی کیو یو پی ٹی چین کے پروفیسر گاﺅ شنبو نے کہا کہ پاکستان اور چین دوست ممالک ہیں، ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کی جامعات کے طلباءو ماہرین مشترکہ طور پر تدریس و تحقیق پر کام کریں، جس کیلئے اس معاہدے کے ذریعے اچھے نتائج رونما ہونگے، چینی ماھر نے تحقیق و علمی تعاون کیلئے اس اقدام کے لیے سندہ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائیس چانسلر ڈاکٹر فتح مری اور آئی ٹی سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر میر سجاد حیسن تالپور کی کوششوں کو سراہا، معاہدے کی آن لائین تقریب کے دوران ڈاکٹر مختیار میمن، ڈاکٹر ذوالفقار مہر، ڈاکٹر محمد یعقوب کوندھر، ڈاکٹر کویتا، فیکلٹی ممبران و دونوں یونیورسٹیوں کے طلباءنے شرکت کی۔
معاہدہ طے
طلباءو فیکلٹی ممبران کے تبادلے کے حوالے سے معاہدہ طے
Dec 03, 2022