والدین خصوصی بچوں کو بوجھ سمجھنے کی بجائے زیور تعلیم سے آراستہ کریں: میاں ماجد

Dec 03, 2022


ملتان( خصوصی رپورٹر  ) ڈسڑکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن میاں محمد ماجد نے کہا ہے کہ خصوصی بچے ہمارا سرمایہ ہیں ان کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا ضرورت اس امر کی ہے کہ عوامی شعوری بیداری کو فروغ دیا جائے تاکہ والدین ایسے بچوں کو بوجھ سمجھنے کی بجائے ان کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے گورنمنٹ سپشل ایجوکیشن کے اداروں میں داخل کروائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخباری بیان میں کیا۔ ڈسڑکٹ میاں محمد ماجد نے کہا کہ اس وقت ملتان ڈویژن میں سپیشل ایجوکیشن کے 32 ادارے کام کررہے ہیں جن میں ایک کالج بھی شامل ہے ان اداروں میں مجموعی طور پر پانچ ہزار خصوصی بچے زیرِ تعلیم ہیں جہاں حکومت پنجاب کی جانب سے انہیں فری تعلیم،بکس، یونیفارم، ماہانہ وظیفہ اور مفت پک اینڈ ڈراپ کی سہولیات مہیا کی جاتی ہیں۔

مزیدخبریں