بچ انٹرنیشنل ہسپتال میں کوالیفائیڈ عملہ فراہم کر رہا ہے : عبدالغفار انصاری


ملتان(خصوصی رپورٹر) 250 بیڈز کے بچ انٹرنیشنل ہسپتال میں 24 مختلف شعبہ جات، کوالیفائیڈ ڈاکٹرز وعملہ کے ساتھ مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے چوبیس گھنٹے ان ڈور اور او پی ڈی کی سروسز فراہم کررہا ہے۔شعبہ لیور ٹرانسپلانٹ اور شعبہ کینسر کو آئندہ سال میں میڈیکل مشینری کے ساتھ فعال کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار بچ انٹرنیشنل ہسپتال کے چیف آپریٹنگ آفیسر عبدالغفار انصاری اور منیجر پی آر اینڈ کوپرآیٹو بزنس محمد شہزاد گیلانی نے انٹرویو میں کیا دونوں شخصیات نے مریضوں کو فراہم کی جانیوالی سروسز بارے بتایا سا¶تھ پنجاب میں ہمارے ہسپتال کو پیپر لیس اور گرین بلڈنگ کا اعزاز حاصل ہے ، ہسپتال میں ڈاکٹرز و عملہ کا مریضوں کے ساتھ فرینڈلی ماحول ہونے کے ساتھ ساتھ بلڈنگ کے اندر ہی پیسڑی شاپ،کافی شاپس ،کیفے ٹیریا بنائے گئے ہیں۔محمد شہزاد گیلانی نے کہا کہ بچ انٹرنیشنل ہسپتال کےلئے 2023 میں JCI کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی اولین کوشش ہے۔ شعبہ کارڈک،فیملی میڈیسن، گائنی،امراض جلد،امراض چشم،جراہی و سرجری ، پلمونالوجی،شوگر ذیابیطس ،شعبہ نوزائیدگان،امراض معدہ جگر ودیگر 24 شعبہ جات کی اوپی ڈی اور ان ڈور سروسز مکمل طور پر فعال کردی گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن