ملتان ( سپیشل رپورٹر ) نیب آگاہی پروگرام کے تحت ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے ملتان حماد حسن مرزا ، ڈپٹی ڈی ایس صائمہ بشیر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب اسرار بشیر چشتی اور ریلوے افسران نے ڈی ایس آفس ریلوے ملتان سے آگاہی ریلی نکالی ، حماد حسن مرزا اور اسرار بشیر چشتی کا کہنا تھا حصول رزق عین عبادت ہے،خود احتسابی وقت کی پکار اور عزت دولت سے بہتر ہے،بد عنوانی کی وجہ آپکی خاموشی بھی ہو سکتی ہے،ایمانداری سے عزت اور بدعنوانی سے ذلت ہوتی ہے،کرپشن کی قیمت ہم سب کو ادا کرنی پڑتی ہے،کرپشن سے انکار کریں,ہمارا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔