ارکان میں اضطراب ہے،پنجاب اسمبلی کو مدت پوری کرنی چاہئے:میر ابرار 


قلعہ دیدارسنگھ(نمائندہ خصوصی)صدر مسلم لیگ ن (ترکیہ)میر ابرار احمد بٹ نے کہا ہے کہ ارکان میں اضطراب پایا جاتا ہے،پنجاب اسمبلی کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے۔عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ نہ ڈالا جائے، بہت سارے ارکان پارٹی قائدین کیساتھ رابطے میں بھی ہیں۔سب کا مئوقف ہے کہ پنجاب اسمبلی کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائندہ خصوصی نوائے وقت ‘‘حسیب پندھیر’’ سے گفتگو میں کیا انہوں نے مزید بتایا کہ پیپلز پارٹی کے وفد اور حمزہ شہباز کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی،آئین کے مطابق اسمبلی مدت پوری کرے۔آخر میں انہوں نے کہاکہ قوم مستقبل میں عمران خان کا فتنہ اور فساد نہیں چاہتی۔ 

ای پیپر دی نیشن