رانا ارشد سبحانی انصاف کنفیڈریشن  کے ڈویژنل کے چیئرمین مقرر


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف لیبر ونگ کے راہنما رانا ارشد سبحانی کوانصاف کنفیڈریشن آف پاکستا ن گوجرانوالہ ڈویژن کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے ۔جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔انصاف کنفیڈریشن آف پاکستا ن گوجرانوالہ ڈویژن کا چیئرمین بننے پر رانا ارشد سبحانی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ سرمایہ داروں کے خلاف سڑے ہوئے مزدور طبقات کے آئینی حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھوں گا۔انہوں نے سرور قریشی مرکزی چیئرمین اورعبدالسعید خان مرکزی جنرل سیکرٹری انصاف کنفیڈریشن آف پاکستا ن کا شکریہ ادا کیا   ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...