ایمن آباد(نامہ نگار) ٹاؤن کمیٹی میں صفائی کا انتظام نہایت ہی ناقص قسم کا ہے جس سے شہری شدید پریشان ہیں عملہ صفائی جن گلیوں میں صفائی کرتا ہے وہاں کے رہائشیوں کو ماہوار پیسے دینے پر مجبور کردیتا ہے حالانکہ وہ سرکاری ملازم ہیں نالوں کی صفائی نہ ہونے پر گندے سے اٹھے پڑے ہیں جن سے پیدا ہوانے والے مچھروں سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں نالہ بند ہونے سے مسجد بہار مدینہ کے ارد گرد پانی جمع ہونے پر نمازیوں کی شدید پریشانی کا سامنا ہے گرلز ڈگری کالج پل والہ دارہ مدینہ ہسپتال اور مرکزی رورل ہیلتھ سنٹر کے نالے بھی غلاظت سے اٹے پڑے ہیں جبکہ ملحقہ آبادیوں میں بھی صفائی کا انتظام نہیںہے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لیتے ہوئے کہا صفائی کا نظام بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ۔