پنڈی بھٹیاں(نامہ نگار)بار ایسوسی ایشن تحصیل پنڈی بھٹیاں کے آئندہ ہونے والے انتخاب کیلئے جوڑ توڑ شروع ہو گیا، اقبالین الائنس نے الیکشن کے لئے چوہدری فدا حسین بھٹی کو صدارت اور اللہ دتہ ڈاہر کو جنرل سیکرٹری کیلئے نامزد کردیا جبکہ قمر جاوید گجر گروپ نے تا حال کسی بھی امیدوار کا اعلان نہیں کیا چوہدری فدا حسین بھٹی نے کہا کہ اس مرتبہ اقبالین گروپ کے تمام امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہو نگے۔