علی پورچٹھہ:ڈاکوئوں نے گھر سے زیورات،2لاکھ لوٹ لئے


علی پورچٹھہ(نامہ نگار) نواحی علاقہ ڈیرہ محمد نواز پر گزشتہ رات نامعلوم 8 نقاب پوش ڈاکو آتشین اسلحہ سے لیس ڈیرہ پر موجود رہا ئشی شہاز کے گھر گھس آئے  اور 5تولے طلائی زیورات،2لاکھ روپے نقد و دیگر گھریلوں سامان ، پانچ قیمتی موبائل بھی چھین لیے اور جاتے ہوئے توڑکر کھیتوں میں پھینک دئے  ۔متاثرین نے تھانہ علی پورچٹھہ میں اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دے دی، تاحال مقدمہ درج نہ ہوسکا ، علاقہ مکین لااینڈ آرڈر کی مخدوش صورتحال پر شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے پولیس اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔

ای پیپر دی نیشن