حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد کے سرکاری محکموں کے ساتھ تھانوں میں بھی دن بدن سیاسی مداخلت بڑھتی جارہی ہے۔ اور اب ایس ایچ او لگنے کیلئے ممبران اسمبلی اور سیاسی شخصیات کی سفارشات کو ضروری تصور کیا جانے لگا ہے،جس کی وجہ سے عام لوگوں کے ساتھ پولیس ملازمین بھی ممبران اسمبلی اور بااثر سیاسی شخصیات کے ڈیروں پر دکھائی دیتے ہیں۔ جبکہ بعض تھانوں میں مخصوص سیاسی شخصیات اور ممبران اسمبلی کے مقرب ایس ایچ اوز براجمان ہوچکے ،لوگوں کا کہنا ہے کہ جب تک کسی ایم پی اے ،ایم این اے یا بااثر سیاسی شخصیت کا فون نہیں ہوتا ان کاکام نہیں ہوتا۔تھانوں میں بڑھتی اس سیاسی مداخلت سے عوام میں پولیس کا امیج مجروح ہورہاہے ۔عوامی سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع بھر کے تھانوں میںبڑھتی سیاسی مداخلت کا فوری نوٹس لیکر اسکے خاتمہ کے لئے سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں۔دوسری جانب پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ تمام امور میرٹ پر سرانجام دیئے جارہے ہیں اور تھانوں میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں ۔
حافظ آباد: تھانوں میں سیاسی مداخلت ،ارکان اسمبلی کے ڈیروں پر رش
Dec 03, 2022