گوجرانوالہ:سندس فائونڈیشن کیلئے بلڈ ڈونرکیمپ،560  بیگز کا عطیہ


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ کی زیر نگرانی سندس فائونڈیشن کیلئے جناح سٹیڈیم میں بلڈنگ کیمپ کا انعقاد ۔شہریوں کی طرف سے تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے 560 بلڈ بیگز کا عطیہ دیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے اﷲ کی خوشنودی حاصل کر لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین سندس فائونڈیشن حاجی سرفراز احمد اور ان کی پوری ٹیم تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے علاج معالجہ کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دے رہی ہے جس پر وہ خراج تحسین کے لائق ہیں۔ چیئرمین سندس فائونڈیشن حاجی سرفراز احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھیلیسمیا کے مریض بچوں کو اگر ہر 15 دن بعد خون نہ ملے تو ان کی زندگی کا چراغ بجھ سکتا ہے، اس مرض کی روک تھام نہ ہونے کی وجہ سے دن بدن مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، سندس فائویشن میں اس وقت تقریباً 6 ہزار کے قریب مریض رجسٹرڈ ہیں ان میں ہر بلڈ گروپ کے مریض ہیں آپ کا کوئی بھی بلڈ گروپ ہو آپ ان مریضوں کی جان بچانے کیلئے عطیہ کر سکتے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...