بااثر شخصیت نے ایس ایچ او تھانہ کرمداد قریشی سے ساز باز کرکے بیوہ کو گھر سے بیدخل کر دیا،ڈی پی او کا کارروائی کا حکم

Dec 03, 2022


قصبہ بصیرہ (خبر نگار) تھانہ کرمداد قریشی کے علاقہ مہر شاہ کی رہائشی بیوہ خاتون زبیدہ بی بی ڈی پی او مظفرگڑھ کے سامنے پیش ہوکر تحریری درخواست گزاری کہ دس دن سے ایک باثر شخصیت نے اس کے گھر پر قبضہ کر لیا ہے اور وہ دربدر رل رہی ہے ، ایس ایچ او بااثر شخصیت سے ملا ہوا ہے، متاثرہ کی بات سن کر ڈی پی او مظفرگڑھ احمد نواز شاہ نے ایس ایچ او تھانہ کرمداد قریشی ناصر عباسی کی بڑھتی ہوئی کرپشن کی شکایتوں پر سخت سرزنش کرتے ہوئے آخری وارننگ دی اور فوری طور پر متاثرہ خاتون کو گھر واپس دلانے اور باثر شخصیت کے خلاف سخت کاروائی کا حکم دے دیا۔

مزیدخبریں