ملتان (نمائندہ خصوصی )امن پنجاب رکشہ ڈرائیورز یونین کا اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت پر 12روپے اضافہ کے خلاف احتجاج، مرکزی صدر محمد سعید کی قیادت میں رکشہ ڈرائیورز نے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا اس سلسلے میں امن پنجاب رکشہ ڈرائیورز یونین کے مرکزی صدر محمد سعید نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائیمیں گھریلو اخراجات پورے کرنا انتہائی محال ہو گئے ہیں آ ئے روز ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے غریب رکشہ ڈرائیورز کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں وہ روزانہ کی بنیاد پر مالکان کو ٹھیکے بھریں یا اپنے بچوں کا پیٹ بھریں اور بھاری بھرکم بجلی کے بل بھریں رہی سہی کسر ایل پی جی فروخت کرنے والے مافیا نے پوری کردی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں سمیجہ آباد دفتر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا جس میں ضلعی چیئرمین صوفی محمد صدیق،رانا عمر گل،عاصم بھٹی،ملک شہباز،ٹونی شاہ،امیر نیازی ودیگر نے شرکت کی محمد سعید نے کہا کہ ایل پی جی کی قیمت میں کیا گیا اضافہ فی الفور واپس کیا جائے بصورت دیگر رکشہ ڈرائیورز احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہو جائیں ۔