میلسی: ملاوٹ شدہ سرخ مرچ،ہلدی سمیت مصالحہ جات کی کھلے عام فروخت 


میلسی (تحصیل رپورٹر ) میلسی شہر اور گردونواح میں ملاوٹ مافیا کا راج ہوگیاملاوٹ شدہ سرخ مرچ،ہلدی اور دیگر مصالحہ جات کی کھلے عام فروخت جاری ہے معلوم ہوا ہے سرخ رنگ، تیزاب اور چوکر کے ذریعے بڑے پیمانے پرتیار کرکے علاقہ بھر میں دھڑلے سے فروخت کی جارہی ہے۔جس کی وجہ سے شہریوں میں معدے انتڑیوں سمیت مختلف اقسام کی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ پسا ہوا دھنیا اور ہلدی بھی ملاوٹ شدہ فروخت ہورہی ہیں۔عوامی سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن