جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف سپورٹس اینڈکلچرل ونگ کے سابق صوبائی جنرل سیکرٹری خان نوید اختر خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اپنے فیصلے پر قائم ہے عمران خان حتمی وقت کا جلد تعین کر کے اعلان کریں گے ، امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں حکمرانوں کو عوام الیکشن کرانے پر مجبور کریں گے 13 جماعتوں کو نکیل ڈالنے کیلئے انتخابات ناقابل گزیر ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی باتیں دیوانے کے خواب کے مترادف ہیں۔، اپنے ایک بیان میںخان نوید اختر خان نے کہا کہ عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان سے حکمرانوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں ۔
امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جاچکے: نوید اختر خان
Dec 03, 2022