سیاسی شخصیت ریاست علی سندھو نے برادری سمیت پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا


نارنگ منڈی (نمائندہ نوائے وقت) ممبر صوبائی اسمبلی عمر آفتاب ڈھلوں کو بڑا سیاسی دھچکا ڈھلوں خاندان کے دیرینہ ساتھی سیاسی شخصیت چوہدری ریاست علی سندھو نے برادری سمیت عمر آفتاب ڈھلوں اور پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیامیڈیا نمائندگان سے گفتگوکرتے ان کا کہنا تھا کہ میرے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں سے مشاورت جاری ہے باجوہ برادری‘ جھٹول برادری‘ واہلہ برادری‘ بسراء برادری‘ کاہلوں برادری اور چٹھہ برادری سے طویل مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کروں گا جو حلقہ کی سیاست میں ایک دھماکہ ثابت ہوگا ایک دو روز میں پوری برادری سمیت پریس کانفرنس میں سیاسی حمایت کااعلان کروں گا جو حلقہ کا سیاسی نقشہ بدل دے گی۔

ای پیپر دی نیشن