ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے امریکی ریپر کانیے ویسٹ کا ٹوئٹر اکاونٹ بند کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے ٹوئٹ کر کے بتایا کہ میں نے اپنی پوری کوشش کی مگر اس کے باوجود کانیے ویسٹ نے تشدد پر اکسانے کے خلاف ہمارے اصول کی دوبارہ خلاف ورزی کی۔رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کی ٹوئٹ کے کچھ گھنٹوں بعد ہی کانیے ویسٹ کا اکاﺅنٹ معطل کردیا گیا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریپر کا ٹوئٹر اکاونٹ اس سے قبل بھی معطل کیا گیا تھا جسے 2 ماہ بعد بحال کیا گیا تھا۔
ایلون مسک نے امریکی ریپر کانیے ویسٹ کا ٹوئٹر اکاﺅنٹ بندکردیا
Dec 03, 2022 | 15:08