رن وے کی ریپئر مینٹننس کی وجہ سے لاہور اور اسلام آباد ایئر پورٹ کو متبادل کے طور پر استعمال کیا جائے گا
سیالکوٹ ایئرپورٹ کو پیر سے عارضی طور پر 16دنوں کے لیے بند کر دیا جائے گا،تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو پیر سے صبح 9بجے فلائٹ آپریشن کے لیے مکمل بند کر دیا جائے گا، ایئرپورٹ 5 دسمبر سے 20دسمبر تک بند رہے گا، نوٹم بھی جاری کر دیا گیا،ایئر پورٹ منیجر کے مطابق سیالکوٹ ایئر پورٹ کے رن وے نمبر 04/22کی مرمت اور مینٹیننس کے کام کی وجہ سے اسے بند کیا جا رہا ہے،انھوں نے کہا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی سمیت ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کو آگاہ کر دیا گیا ہے،سیالکوٹ ایئر پورٹ منیجر نے مزید بتایا کہ رن وے کی ریپئر مینٹننس کی وجہ سے لاہور اور اسلام آباد ایئر پورٹ کو متبادل کے طور پر استعمال کیا جائے گا،پی آئی اے سمیت دیگر ملکی و غیر ملکی ایئر لائن کی جانب سے سیالکوٹ آپریشن کے حوالے سے اپنے شیڈول میں رد و بدل بھی کیا جائے گا۔