لاہور( این این آئی)پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کی پرواز مسافروں کا سامان دبئی ایئرپورٹ پرچھوڑ آئی۔قومی ائیر لائن پی آئی کی پرواز پی کے212 دبئی سے اسلام آباد پہنچی تو 20سے زائد مسافروں کا سامان دبئی ائیرپورٹ پر ہی چھوڑ آئی۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پر پی آئی اے کے عملے کی مبینہ غفلت پر دبئی سے آنے والے مسافروں نے احتجاج کیا۔ مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے پی آئی اے کے اعلیٰ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔