چیئر مین پی ٹی آئی کی 9 مئی مقدمات میں عدم پیروی پر خارج ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

Dec 03, 2023

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ میں چیئر مین پی ٹی آئی کی نو مئی کے مقدمات میں عدم پیروی کی بنیاد پر خارج ہونیوالی ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر،جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 4 دسمبر کو سماعت کرے گا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کی ضمانت کی سات درخواستیں مسترد کیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے خارج ضمانتوں کو بحال کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں