گلگت‘ اسلام آباد (نامہ نگار + نمائندہ خصوصی) ضلع دیامرمیں ھڈور کے قریب نامعلوم دھشت گردوں کی مسافر بس پر فائرنگ سے دو فوجی جوانوں سمیت 10 مسافر جاں بحق ، بچوں اور خواتین سمیت 26مسافر شدید زخمی ہوگئے۔ k2 ٹریولز کی مسافر بس نمبر BLN.4647 گاہکوچ غزر سے براستہ گلگت راولپنڈی جارہی تھی‘ شام گئے ھڈر کے قریب نامعلوم افراد نے شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے بس کے اندر آگ بھڑک اٹھی اور بس مخالف سمت سے آنے والے مال بردار ٹرک سے ٹکرا گئی اس تصادم کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور بھی جھلس کر جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔ ضلع دیامر کے پولیس ذرائع کے مطابق اس المناک واقعے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو فوری طور پر ھیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس منتقل کیا گیا‘ 26 زخمیوں کو میڈیکل ایڈ دی جا رہی ہے۔ جاں بحق مسافروں میں عبد القیوم ولد عبدالروف ساکن شہداد کوٹ سندھ، نصیر حوالدار 23 بلوچ سندھ،کمال عباس ولد میرزا حسین ساکن نلتر، اورنگزیب ولد صوبیدار ساکن پالس کوہستان، میر عالم ولد داو¿د ساکن ہنزہ شامل بتائے جاتے ہیں۔ دیامر انتظامیہ اور صوبائی محکمہ کے ترجمان داخلہ کے مطابق دھشت گردی کے اس واقعے کی تحقیقات شروع کرکے علاقے بھر کی ناکہ بندی کے بعد ملزموں کی تلاش شروع کردی گئی۔ ادھر سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی چلاس گلگت بلتستان میں دہشتگردی کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے معصوم انسانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کےا، بےان مےں انہوں نے کہا کہ وفاقی اور گلگت بلتستان کی حکومت دہشتگردی میں ملوث مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرے ' چلاس میں دہشتگردی کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو بے نقاب کرکے سخت سزا دی جائے، انہوں نے شہداءکے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کےا۔