غزہ (آئی این پی )کم عمر فلسطینی وی لاگر بمباری کے دوران بھی مسکراتے ہوئے ویڈیو بناتا رہا ،ایک کم عمر فلسطینی وی لاگر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہ ہو گئی جس میں وہ اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی بمباری کے دوران بھی حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ویڈیو بنارہا ہے۔ غزہ میں 7 روز کی عارضی جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج نے دوبارہ بمباری کا سلسلہ شروع کردیا ہے، دوران بمباری کم عمر فلسطینی وی لاگر رمضان محمود کی بہادری کے ساتھ مسکرانے کی ویڈیو زیر گردش ہے۔ رمضان محمود اپنے انسٹاگرام پر مداحوں سے گفتگو کرنے کیلئے ویڈیو بنا رہا تھا کہ اس دروان اسرائیلی بمباری کی آوازیں اس کے بیک گرانڈ میں سنائی دیں۔