بہاول پور (محمد الیاس ذاکر ) سربراہ جمعیت علماءاسلام مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطینی اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، آج معصوم بچوں عورتوں اور بوڑھوں پر بارود کی بارش ہو رہی ہے مگر ہمارے مسلم حکمران مصلحتوں کا شکار ہیں۔ فلسطین کے مسئلے پر پوری دنیا میں سب سے توانا آواز جمعیت علماءسلام کے پلیٹ فارم سے پہنچ رہی ہے۔ مسجد اقصی میں میرے مسلمان بچوں پر بموں کی بارش ہورہی ہے میں کیسے خاموش رہوں۔ بہاولپور ہاکی سٹیڈیم میں طوفان اقصیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے لوگوں نے آزادی کے لئے لاکھوں جانوں کی قربانی دی ہے، اس خطے کے لوگ فلسطینیوں کی تحریک آزادی کو سمجھ سکتے ہیں ۔ ہم نے 15 سال پہلے بین الاقوامی یہودی لابی کے ایجنڈے اور ایجنٹ کو بھانپ لیا تھا، آج وہ ایجنٹ جیل میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج پی ٹی آئی در بدر ہے، ہم نے روز اول سے کہا تھا کہ یہ سیاسی جماعت نہیں ہے، یہ نوجوان نسل کو خراب کر رہے ہیں ۔ آج تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کروا سکی، ہم نے بین الاقوامی یہودی ایجنٹ کو جیل میں ڈلوایا، آج پورا ملک دیکھ رہا ہے۔ عالمی ایجنڈا ہمارے کسی ایک عالم کو نہیں خرید سکا ، ہم نے پندرہ سال پہلے بین الاقوامی یہودی ایجنٹ کو پہچان لیا تھا۔ ہمیں پاکستان کو اسلامی پاکستان بنانا ہے مسلمانوں کو دوبارہ اپنی ماضی کی قربانیوں کو یاد کرنا ہو گا۔ انہوں نے جاگیر دارانہ نظام پر تنقید کرتے ہوئے اسے ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا، جاگیر داروں نے ترقی کے سارے راستے روک رکھے ہیں، عوام جاگیرداروں کے ہاتھوں ظلم کا شکار ہیں ۔ ہمیں ملکی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ ریاست بہاولپور کی تاریخی مذہبی ہے، بہاولپور کی ترقی کے سارے راستے بند کر دیے گئے ہیں، جاگیر داروں کا مقابلے کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ ہم نے ملک بھر میں بڑے بڑے اجتماعات کیے، ملین مارچ کیا اور اپنے فلسطین کے بھائیوں کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان کی عوام کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔کانفرنس سے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا امجد خان، اسلم غوری، مولانا سید محمود میاں، مولانا راشد سومرو، سید کفیل بخاری امیدوار این اے 168 صفدر شہباز و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ فضل الرحمنٰ نے کہا تمام اسلامی برادری کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اپنے بہن بھائیوں کا ساتھ دیں اور اسرائیلی دہشت گردی کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں، آج ان کا ایجنٹ جیل میں ہے ہم نے ایجنٹ کو شکست دی ہے اور اسرائیلی ایجنڈے کو اسلامی جمہوریہ پاکستان میں نہیں چلنے دیا آج وہ دربدر ہیں اور بلوں میں گھس رہے ہیں لیکن بلوں میں گھسنے کے لیئے بھی ان کو راستہ نہیں مل رہا۔ کانفرنس سے مر کزی سیکرٹر ی جنرل مولانا عبد الغفور حیدری، مولانا قاری حنیف جالندھری، مولانا محمد امجد خان، مولانا راشد محمود سومرو، مولانا محمود میاں، محمد اسلم غوری، مولانا مفتی مظہر اسعدی، مولانا کفیل شاہ، مولانا نصیر احمد احرار، مولانا جمیل الرحمن درخواستی، جناب صفدر اعوان، حافظ غضنفر عزیز، سید سلمان گیلانی اور دیگر نے خطاب کیا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ کشمیر، برما، شام، عراق اور دنیا کی کسی بھی جگہ پر مسلمانوں پر مظالم ہو رہے ہوں ان مظلوموں کے حق میں سب سے توانا آواز جے یو آئی کی ہوتی ہے۔ کشمیر کے مسئلہ پر سب سے توانا اور غیر مبہم آواز، غیر مبہم تائید اورغیر مبہم حمایت جمعیت علماءاسلام کے پلیٹ فارم سے بلند ہورہی اور ہوتی رہے گی۔ آج پورا ملک دیکھ رہا ہے اور عوام کا سمندر اس بات مشاہدکررہا ہے کیا وہ ایک عالم دین کو بھی خرید سکے انہوں نے کہاکہ جمعیت علماءاسلام ایک نظریہ کا نام ہے کارکن اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور جمعیت کے پیغام کو ہر گھر تک پہنچائیں اب آئندہ انتخابات میں جے یو آئی بڑی قوت کے طور پر سامنے آئے گی اور مستقبل آپ کا ہے جمعیت کا ہے۔