اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے فلیگ شپ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے فیصلے میں لکھا ہے کہ نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ انہیں اپیل واپس لینے کی ہدایات ہیں، نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر اظہر مقبول کی جانب سے اپیل واپس لینے کی استدعال کی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے میں مزید لکھا کہ قومی احتساب بیورو کی جانب سے اپیل واپس لینے کی استدعا منظور کی جاتی ہے۔
نواز شریف کی فلیگ ریفرنس میں بریت کا تحریری فیصلہ جاری
Dec 03, 2023