اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے عمران کے خط پر اعلامیہ جاری کر دیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو اپنی آئینی ذمہ داریوں کا بخوبی ادراک ہے سب لوگ یقین رکھیں کہ ان پر نہ دباو¿ ڈالا جا سکتا ہے نہ ہی وہ جانبداری دکھائیں گے۔ چیف جسٹس اللہ کے فضل سے اور اپنے حلف کے مطابق فرائض کی انجام دہی کرتے رہےں گے۔ چیف جسٹس کے سیکرٹری ڈاکٹر محمد مشتاق کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق یکم دسمبر کو سات صفحات کی درخواست موصول ہوئی، لیکن دستاویز تیار کرنے والے وکیل کا نام اور رابطہ کی تفصیلات نہیں دی گئی۔ لفافے کے مطابق دستاویز انتظار حسین پنجھوتہ نے کوریئر کی تھی۔ اعلامیے کے مطابق دستاویز بظاہر ایک سیاسی جماعت کی جانب سے بھیجی گئی ہے، جس کی نمائندگی وکلاءکرتے رہے ہیں۔ پچھلوں دنوں بھی سپریم کورٹ میں اس جماعت کے وکلاءفوجی عدالتوں اور انتخابات کیس کو تکمیل تک لے گئے۔ یہ امر حیران کن ہے کہ سربمہر لفافہ موصول ہونے سے پہلے ہی دستاویز کیسے میڈیا کو جاری کیا گیا۔