کابل( نوائے وقت رپورٹ) افغانستان نیشنل فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالباری عمر سے یو این ایف پی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر مارک ہاچین سن نے ملاقات کی۔مارک ہاچینسن نے افغانستان کی نیشنل فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی قیادت سے کہا کہ وہ اپنی ادویات کی درآمد کے عمل کو تیز کریں۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالباری عمر نے کہا کہ افغانستان کو ادویات درآمد کرنے والی ہر تنظیم کو پہلے مرحلے میں افغانستان کی ادویات کی مصنوعات کو ترجیح دینی چاہیے اور ملکی مصنوعات سے فائدہ اٹھانا چاہیے کیونکہ افغانستان کی ادویات کی مصنوعات اعلیٰ معیار کی ہیں،اور وہ ادویات جو افغانستان میں تیار نہیں ہوتیں، اداروں کو ان غیر ملکی کمپنیوں سے درآمد کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جو افغانستان کی نیشنل فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن میں رجسٹرڈ ہیں۔
ڈائریکٹرافغان نیشنل فوڈ اینڈ ڈرگ سے یو این پاپولیشن فنڈ کے نمائندہ کی ملاقات
Dec 03, 2023