ایف بی آر کو مہم جوئی کی بجائے اپنی سمت درست کرنی چاہیے:پرویز حنیف

Dec 03, 2023

لاہور(کامرس رپورٹر )لاہو ر چیمبر کے سابق صدر پرویز حنیف نے کہا ہے کہ ایف بی آر کو انکم ٹیکس آرڈیننس 2001کے نئے سیکشن 114بی کے تحت مہم جوئی کی بجائے پہلی اپنی سمت درست کرنی چاہیے۔ ایف بی آر کے نظام میں پیچیدگیوں کے ساتھ ساتھ استعداد نہ ہونے کے بھی مسائل ہیں۔ ایف بی آر میں اسیسمنٹ ، نوٹسز کے اجراءاور اس سارے عمل کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے الگ الگ دفاتر ہونے چاہئیں۔

مزیدخبریں