زیتون ، رفیع پیر گروپ میں معاہدہ ،شاہکار تعمیراتی تخلیق لانے کا عزم 

Dec 03, 2023

لاہور(کامرس رپورٹر رپورٹر)رئیل سٹیٹ ڈویلپمنٹ سیکٹر کے مایہ ناز گروپس زیتون گروپ اور رفیع پیر گروپ کے درمیان تعاون تاریخ سازمعاہدہ طے پاگیا ہے۔رئیل سٹیٹ کی دنیا کا معتبر نام ”زیتون“ گروپ کی جانب سے ترقی کا ویژن رکھنے والے سی اواو نعیم عباس وڑائچ نے باضابطہ طور پر یادداشت پر دستخط کیے۔ایم او یو پر دستخط کی تقریب نیو لاہور سٹی کے زیتون کارپوریٹ آفس میں ہوئی۔ رفیع پیر گروپ کے ساتھ مفاہمت معاہدہ کے تحت فنون، ثقافت اور تخلیقی صلاحیتوں کے میدان میں سرگرم ہونگے۔ اس موقع پر معاہدے کی افادیت پر روشنی ڈالی گئی کیونکہ دونوں اداروں نے بے پناہ امکانات کے مستقبل کا خاکہ تیار کرنے کیلئے اپنی لگن کا اعادہ کیا۔

مزیدخبریں