رشوت کو فروغ نہ دیں، لاہور قلندرز کے ثمین رانا کا سوشل میڈیا پر معنی خیز پیغام 

لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ اپنی فرنچائزز کیلئے اچھی ٹیم بنانا آپ کا حق ہے، اس کیلئے ڈرافٹ میں دستیاب کھلاڑیوں کو منتخب کرنا آپ کا حق ہے۔ اس کیلئے ممکن ہو تو آپ ٹریڈ بھی کرسکتے ہیں، پی ایس ایل فرنچائزز فیملی ہیں، ہمیں براہ راست کھلاڑیوں کے پاس نہیں جانا چاہیے۔ موجودہ فرنچائز چھوڑنے کیلئے کھلاڑیوں کو پیسے دینے شروع نہیں کردینے چاہئیں، عاجزانہ درخواست ہے رشوت کے کلچر کو فروغ نہ دیں۔ آخر میں ثمین رانا نے 'سوچنا بھی منع ہے' کا ہیش ٹیگ استعمال کیا، البتہ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ ان کا اشارہ کس کی طرف ہے۔

ای پیپر دی نیشن