پاکستانی ہائی کمشنر کا قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلیا میں پاکستانی ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری نے قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔آسٹریلیا میں پاکستانی ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری نے پاکستان ہاو¿س کینبرا میں تقریب منعقد کی جہاں انہوں نے قومی کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا۔ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم آسٹریلیا میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرےگی اور کھیلوں کے سفیر کے طور پر یہ بہترین مثال قائم کرےگی۔ کپتان شان مسعود نے ٹیم کو مدعو کرنے پر ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ پاکستانی ٹیم اچھی کارکردگی کےساتھ ، ساتھ مثالی رویے کا مظاہرہ کرےگی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 14 دسمبر کو ہوگا۔ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔ آسٹریلیا کے کرکٹ ٹیسٹ سلیکٹرز مغربی آسٹریلیا کے تیز گیند باز لانس مورس کو شامل کرنے پر غور کر رہے ہیں، کیونکہ وہ پاکستان کے خلاف آئندہ تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔ مچل سٹارک کو "نگل" کا سامنا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن