واشنگٹن(این این آئی)امریکی اخباروال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کی بیرون ملک انٹیلی جنس ایجنسی موساد نے بیرون ملک مقیم حماس رہ نماؤں کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے انٹیلی جنس ایجنسیوں بالخصوص موساد کو حماس کے سینئر رہ نماؤں کو قتل کرنے کے منصوبے تیار کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ آپریشن ان حماس رہ نماؤں کے خلاف ہوگا جو غزہ سے باہر کہیں بھی ہوسکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں جنگ ختم ہوتے ہی دنیا بھر میں حماس کے رہ نماؤں کو قتل کرنے کے منصوبے کا انکشاف کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق کچھ نے اسرائیل سے حماس کے سربراہ خالد مشعل کو بیرون ملک قتل کرنے کا مطالبہ کیا۔قطر یا ترکیہ کی سرزمین پر ایسا کرنے سے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے سفارتی کوششوں کو دباؤ یا تارپیڈو کیا جا سکتا ہے۔