یوکرائن سے خطرات، روسی صدر کا فوجیوں کی تعداد میں 15 فیصد اضافے کا حکم

ماسکو (نوائے وقت رپورٹ) یوکرائن سے جڑے خطرات کے بعد روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے فوجیوں کی تعداد میں 15 فیصد اضافے کے حکم نامے پر دستخط کر دیئے۔ ایک بیان میں روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ روس کو خصوصی فوجی آپریشن اور نیٹو کی مسلسل توسیع سے خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وجہ سے روسی فوج کی طاقت میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے حاضر سروس فوجیوں کی تعداد میں تقریباً ایک لاکھ 70 ہزار افراد کا اضافہ ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...