لاہور (نامہ نگار) ڈاکوو¿ں اور چوروں نے ڈکیتی وچوری کی وارداتوں کے دوران متعددشہریوں سے لاکھوں روپے‘ طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں،گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیاہے۔ ڈاکوو¿ں نے ڈیفنس کے علاقے میں بابر کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 6لاکھ روپے‘ طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، فیصل ٹاو¿ن میں سجاد کی فیملی کو یر غمال بنا کر3 لاکھ 35ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلا ئی زیورات اور موبائل فون، گلشن اقبال میں کبیرسے ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل فون، شادمان میں علی حیدرسے 80 ہزارروپے اور موبائل فون، گلبرگ میں طاہر سے 16ہزار روپے اور موبائل فون، نصیر آباد میں فرازسے10 ہزار روپے اور موبائل فون، سمن آباد میں پرویز سے 9 ہزار روپے اور موبائل فون، سندر میں علیم سے6 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہوگئے ہیں۔ چوروں نے مناواں میں غفور کے گھر سے 4 لاکھ 89 ہزار روپے‘ طلائی زیورات اوردیگر سامان چوری کرلیااورفرار ہو گئے ہیں۔چوروں نے مصطفی ٹاو¿ن، ہنجروال، لیاقت آباد اور رائیونڈ سے 4 کاریں، شاہدرہ ٹاو¿ن سے رکشہ جبکہ مزنگ جوہرٹاو¿ن، لوئر مال، ساندہ، مسلم ٹاو¿ن، قلعہ گجر سنگھ، غالب مارکیٹ اور کوٹ لکھپت اور شاہدرہ کے علاقوں میں سے9موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔روزنامہ نوائے وقت کے شعبہ آئی ٹی کے ورکر مذمل زاہد سے ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ کوئنز روڈ سول لائن تھانہ کی حدود میں موٹر سائیکل سوار موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔ واقعہ کی رپورٹ درج کرا دی گئی۔