اسلام آ باد (آئی این پی ) حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیرقانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے۔ یکم دسمبر 2023 کو جانے والے 3776 افغان شہریوں میں 1232 مرد، 1178 خواتین اور 1366 بچے اپنے ملک چلے گئے یکم دسمبر 2023 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 402,312 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے افغانستان روانگی کے لیے 121 گاڑیوں میں 612 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔ پاکستان کا افغان باشندوں کے لیے جذبہ خیرسگالی،ملکی سالمیت اور استحکام کے پیشِ نظر حکومت پاکستان نے غیرقانونی افغان باشندوں کو اپنے ملک واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ حکومتی فیصلے کے بعد ہزاروں کی تعداد میں افغان باشندوں کے رضاکارانہ انخلا کا سلسلہ شروع ہوگیا ،پاکستان نے بغیر کسی زور و زبردستی کے افغان باشندوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا اور ان کو دیگر ممالک میں منتقل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان نے 295 افغان باشندوں کو کینیڈا جانے مین مدد کی جہاں انہیں 33 مختلف شہروں میں رہائش بھی فراہم کی جائے گی۔