محمود الرشید کے ریمانڈ میں توسیع‘ صنم جاوید کی ضمانت بعداز گرفتاری منظور

لاہور(خبر نگار) عدالت نے زمان پارک کے باہر جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے مقدمے میں پی ٹی آئی ورکر صنم جاوید کی ضمانت بعداز گرفتاری منظور کر لی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 2 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض صنم جاوید کی ضمانت منظور کی۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے نیشنل پارک گلبرگ کے سامنے کینٹینر جلانے اور پولیس تشدد کے مقدمے میں محمود الرشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں سولہ دسمبر تک توسیع کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ میں صنم جاوید کی آئی جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر، جسٹس علی باقر نجفی چار دسمبر کو درخواست پر سماعت کریں گے۔ لاہور ہائیکورٹ میں خدیجہ شاہ کی نظر بندی اور آئی جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر، جسٹس علی باقر نجفی 5 دسمبر کو درخواستوں پر سماعت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...