قصور (نامہ نگار) سجادہ نشین حضرت امیر ملت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے کہا ہے کہ صیہونی طاقتوں کے خلاف مسلم امہ کو اتحاد اور اتفاق کی اشد ضرورت ھے۔ فلسطین میں انسانیت سوز مظالم کے خلاف صرف زبانی نہیں عملی طور پر ہنگامی اقدامات کرنا ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سابق چیئرمین محمد لطیف مہر اور صدر پریس کلب قصور حاجی محمد شریف مہر‘ اشرف مہر اور مہر حیدر علی کے والد اور فیصل شریف مہر ایڈووکیٹ، خرم لطیف، مبشر لطیف ایڈووکیٹ، راشد، فیضان شریف، علی حسن، علی حسنین، کاشف کے دادا حاجی محمد رفیق ٹھیکیدار کی رسم چہلم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی پی قصور طارق عزیز، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج مبشر ندیم، شرافت علی گوگا نقیبیہ، سلام دین، اکرم ذکی، مہر جاوید، حاجی مختیار احمد فوجی، اقبال، فہد اکرم ایڈووکیٹ، ڈاکٹر امین ڈی ایم ایس، اشفاق جوما، سمیت متعدد سرکاری افسر‘ سیاسی شخصیات وکلاءاور صحافی برادری کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔