اسلام آباد( خبرنگار)ہلال احمر پاکستان کی جا نب سے بلوچستان میں بڑھتی ہوئی سردی کے پیش نظر سیلاب متاثرہ و مستحق گھرانوں میں امدادی ساما ن کی تقسیم مرحلہ وار جاری ہے۔چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری کی ہدایت پر بلوچستان برانچ کے چیئرمین ٹکری شفقت لانگو ،ہیڈ آف ریسپانس ذوالفقار احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر فیلڈ مہروزالدین مری نیسہراب گدر اور وڈھ خضدار میں 400مستحق گھرانوں میں ونٹر پیکج کی تقسیم مکمل کر لی ہے۔اس سے قبل ضلع قلات کے گاں منگوچر کے 200 گھرانوں میں گر م کمبل،جی کٹس ،لالٹین،بچوں کیگرم کپڑ ے ،انگیٹھیا ں ،قا لین ،صابن و دیگر اشیا شامل تھیں۔ا سی طرح کوئٹہ کے نواح میں گاؤں حاجی عبد الباسط لہڑی میں بھی 200 گھرانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا جا چکا ہے۔
ہلال احمر کی جانب سے سیلاب متاثرہ و مستحق گھرانوں میں امدادی سامان تقسیم
Dec 03, 2023