ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس این 5 سے نارتھ ٹو جہلم کے زیر اہتمام آگاہی مہم

 راولپنڈی ( جنرل رپورٹر) نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس سیکٹر این 5 سے نارتھ ٹو جہلم کے زیر اہتمام ٹرانسپورٹرز کو روڈ سیفٹی بارے آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اس حوالے سے ایک تقریب اٹک کاررواں فلنگ اسٹیشن روات پر تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب کی صدارت کاررواں گڈز کمپنی آل پاکستا ن کے صدر پیر سید امجد حسین کاظمی نے کی۔ تقریب میں پیر سید حسنین حیدر کاظمی ، حاجی فولاد ، لالہ امجد ، حا جی مسعود آف حویلیاں ، نائیک وقاص ، نائیک شمریز اور دیگر بھی موجود تھے ۔ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیورز کو ڈی ایس پی شہزاد اسلم نے بریفنگ دی۔ اس موقع ایس پی او ذکی الحسن ، ایس پی او ابرار اسحاق ، شہزاد منیر بیٹ 5 مندرہ بھی موجود تھے ۔تفصیلات کے مطابق  گزشتہ روز گڈز ٹرانسپورٹرز کی اوور لوڈنگ کے خلاف نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کی جانب سے آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا ۔آگاہی مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان کاروان گڈز ٹرانسپورٹ یونین کے صدر پیر امجد حسین کاظمی نے کہا کہ ایکسل کے مطابق گاڑیاں لوڈ ہونی چاہیے ۔ چور راستے سے آنے والی اوو لوڈنگ گاڑیوں کے خلاف حکومت جو بھی اقدمات کرے گی ہم اس کی بھرپور حمایت کرینگے ۔ تقریب سے  پیر حسنین حیدر کاظمی نے کہا کہ تمام ڈرائیوز اور مالکان کو اوور لوڈنگ سے اجتناب کرنا چاہیے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے ڈی  ایس پی شہزاد اسلم  اور ایس پی اوابرار اسحاق کا کہنا تھا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گاڑیوں کو لوڈ کریں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے ۔

ای پیپر دی نیشن