ٹیکسلاکے مشہور سٹامپ فروش وپیپرنویس فیاض خان انتقال کرگئے

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)ٹیکسلاکے مشہور سٹا مپ فروش وپیپرنویس محمدفیاض خان جوکہ ٹیکسلا کی خان برادری کی مشہو رشخصیت محمدریاض خان مرحوم کے جوانسال صا حبزادے تھے، آج صبح اچانک حرکت قلب بند ہو جا نے سے وفات پاگئے،محمدفیاض خان صبح گھرسے خیر وعافیت کے ساتھ ٹیکسلاکچہری کے مین گیٹ پرواقع اپنے دفترمیںپہنچے اورمختلف ہبہ ناموںکے معائدا ت کے اسٹامپ پیپرزکی تیاری کاکام مکمل کرکے دفتر کی سیڑھیوںسے نیچے آرہے تھے کہ اچانک ان کو د ل کادورہ پڑا،فیاض خان کوفوری طورپرہسپتال پہنچا یا گیا،تاہم ان کی طبیعت جانبرنہ ہوسکی اورمالک حقیقی سے جاملے،محمدفیاض خان کے انتقال کی خبرپورے علاقے میںجنگل کی آگ  کی طرح پھیل گئی  اور ہر شخص حیران تھاکہ  اچانک کیاواقعہ ہوگیاہے،ایک چالیس سالہ خوبرونوجوان ہنستابستاگھرویران کرگیا ،مرحوم کے چھوٹے چھوٹے بچے اوربیوہ سوگوار رہ گئی ،فیاض خان مرحوم کے بھائی اوردیگرمتعلقین دھاڑ ے مارمارکرروتے رہے،نمازجنازہ میںسابق وا ئس چیئرمین  ضلع کونسل اٹک خان صداقت علی خان آف برہان،زوہیرخان،مسلم لیگ صوبائی حلقہ واہ کینٹ سے امیدوارسیدامجدحسین شاہ،طلعت خان ،ملک مبشرسلیم،شیخ وسیم حیات پاشا،شیخ وقارا حمد ،کوہستان گروپ کے چیئرمین حاجی ملک نصیر الد ین،حاجی عارف جمیل گجر،ملک محمدپرویز، عمرر شید خا ن،ملک خورشیداحمدآف محلہ پھلائیاں،حاجی شیخ صو فیان مسعود،حاجی میرظفراقبال،سیدعارف حسین شا ہ بخاری،سردارامجدنوازخان،حاجی شیخ ارشدہمایو ں خان،سیدوقارحسین شاہ،ماسٹرانیس کمال،ملک عبدالسلام گجر،صاحبزادہ سیدسیف علی شاہ کاظمی ، ملک طاہرمحمودطاہری،ملک اللہ دتہ اعوان، عبدالر ئو ف شاکر،پیرعباس آف کامرہ،محمدسفیرخان،سفیان فاروقی،کیپٹن مامانعیم،اظہرسعیداختر، بابوخور شیداحمد صدیقی،ملک محمدسعید،شیخ منیراحمدکشمیری،طارق زر  گر ،حاجی ملک جاویداحمد،چوہدری محمدسعید،حافظ عبد القدوس،ملک شوکت ایوب چھاچھی رہنماء پیپلزپار ٹی،سردارزبیرمحمودخان،راجہ مشتاق تر ک ، سمیت علاقہ کی سیاسی،سماجی،کاروباری اور ٹیکسلا کچہری سے متعلق  لوگوںنے کثیرتعدا دمیں شرکت کی۔ 

ای پیپر دی نیشن