کھنڈہ (نامہ نگار ) موسم تبدیل ہونے کے ساتھ ہی بکروال طبقہ ضلع اٹک میں بڑی تعداد میں داخل ہو کر ہرے بھرے جنگلات کا صفایا کرنے لگابکروال ماہ اپریل مئی میں مانسہرہ ناران کاغان سمیت دیگر شمالی علاقوں کا رخ کرتے ہیں جبکہ ماہ نومبر دسمبر میں میدانی علاقوں میں آ تے ہیں جن کے پاس ہزاروں کی تعداد میں بھیڑ بکریاں ہوتی ہیں اور وہ ہرے بھرے جنگلات کا صفایا کر جاتے ہیں جن کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے واضح رہے کہ کالا چٹا پہاڑ کے مضافاتی علاقے جن میں جبی،اکھوڑی،گھکھڑ ،مقام،شاہ پور و دیگر شامل ہیں میں ڈیرے لگا کر مو جیں کرتے ہیں، عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ بکروالو ں کے ضلع اٹک میں دا خلے پر پابندی لگائی جائے اور انکی سر پرستی کرنے وا لے کھڑپینچوں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔