اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایک کروڑ99لاکھ25ہزار روپے مالیت کے چیک ڈس آنر ہو گئے،تھانہ کوہسار کو خیال محمد نے بتایا مہ امجد جٹ نے لین دین کے سلسلے میں 25000روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا، تھانہ آبپارہ کو محمد افضل خلیل نے بتایا کہ جی سکس مرکز میں محمد راحت نواز نے ادھار واپسی کے سلسلے میں 19لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا، تھانہ رمنا کو گوہر علی نے بتایا کہ افضال احمد نے لین دین کے سلسلے میں 15لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا،تھانہ رمنا کو محمد شفیق نے بتایا کہ نعمان اسلم نے پراپرٹی کے سلسلے میں 1کروڑ50لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا، تھانہ ہمک کو عمران مقصود نے بتایا کہ حسنین ظفر نے لین دین کے سلسلے میں 15لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا۔
ایک کروڑ99لاکھ25ہزار روپے مالیت کے چیک ڈس آنر
Dec 03, 2023