پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج کے زیر اہتمام فنانشل مارکیٹ انویسٹ ایکسپو

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج کے زیر اہتمام مالیاتی مارکیٹ کے حوالے سے پہلی بار اسلام آباد میں انویسٹ ایکسپو منعقد کی گئی۔ نمائش میں مالیاتی شعبے کے معروف اداروں بشمول اسٹاک بروکرز، کموڈٹیز بروکرز، میوچل فنڈز، انشورنس اور مائیکرو فنانس کمپنیز نے عوام کو فنانشل مارکیٹ میں سرمایہ کاری بارے آگہی فراہم کرنے کے لئے اسٹال لگائے گے۔اسلام آباد میں پہلی بار ہونے والی اس ایکسپو کا مقصد سرمایہ کاری کے محفوظ مواقعوں کی حوصلہ افزائی اور مالیاتی معلومات فراہم کرنا ہے۔سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین عاکف سعید نے انوسٹ ایکسپو کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عاکف نے سرمایہ کاروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایس ای سی پی سرمایہ کاروں کو ایک مستحکم اور شفاف مارکیٹ فراہم کرنے اور سرمایہ کاروں میں اعتماد پیدا کرنے کے لیے تسلسل کے ساتھ ریگولیٹری اصلاحات کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام میں مالیاتی فیصلہ سازی بارے شعور پیدا کرنے کے لئے ایس ای سی پی نے جمع پونجی کے نام سے وسیع آگہی پروگرام شروع کر رکھا ہے جس کا مقصد افراد کو باخبر مالی فیصلے کرنے کے لیے ضروری معلومات فراہم کرنا اور ان کی مالی خواندگی کو بہتر بنانا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن