قوم روائتی سیاسی جماعتوں کی نااہلی بھگت چکی : خالد محمود

Dec 03, 2023

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)استحکام پاکستان پارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری سابق صوبائی وزیر و امیدوار پی پی 141میاں خالد محمود نے کہا ہے کہ عوام آئندہ عام انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے ملکی روشن مستقبل کی ضامن سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کو ووٹ دیں گے قوم روائتی سیاسی جماعتوں کی نااہلی بھگت چکی ہیں عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا نہ کرنیوالے اب دوبارہ قوم کوسبز باغ دکھانے کی کوشش کررہے ہیں مگر انہیں ناکامی ہوگی قوم آگاہ ہے کہ پاکستان کو موجودہ ابتر حالات سے سابق حکمران جماعتیں نکال نہیں سکتیں فقط آئی پی پی پاکستان کو ترقی یافتہ اور عوام خوشحال بناسکتی ہے۔

مزیدخبریں