شفاف و غیر جانبدارانہ عام انتخابات ناگزیر ہیں : حاجی فلک شیر

Dec 03, 2023

 شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہم پاکستانی عوام کے جمہوری حقوق کے تحفظ کی جدوجہد کررہے ہیں جسے جاری رکھا جائے گاملک میں شفاف و غیر جانبدارانہ عام انتخابات ناگزیر ہیں تاکہ عوام کی حقیقی منتخب قیادت اقتدار سنبھال کر ملک و قوم کی خوشحالی کے فیصلے کر سکے اور پاکستان کو لاحق معاشی مسائل کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکے، ن لیگ کو حاصل نگران حکومت کی حمایت آئین و قانون کے منافی اور جمہوری اقدار کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے جس پر خاموش نہیں بیٹھیں گے ۔ 

مزیدخبریں