گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)حکومت پنجاب کے احکامات پررواں ماہ دسمبر کے دوسرے روزماہانہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا، اندراج مقدمہ، میرٹ پر تفتیش، متفرق درخواستوں، فرد اجراء، رجسٹریشن، انتقال، درستگی نام، ریکارڈ رپورٹ، ڈومیسائل، سمیت دیگرریونیوسروسزسے متعلق عوامی شکایات پرمتعلقہ تحصیلداران، لینڈ ریکارڈ حکام کواحکامات جاری کیے۔ریونیو عوامی خدمت کچہری کے دوران ضلع بھرسے مجموعی طور پر 95 درخوستیں موصول ہوئیں، جنہیں موقع پر ہی حل کردیا گیا جبکہ بقیہ درخواستیں کارروائی کیلئے متعلقہ حکام کوارسال کرتے ہوئے آئندہ کھلی کچہری سے قبل حل کرتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کا کہنا ہے کہ ریونیو سروسز کی فراہمی میں بہتری، عوامی شکایات کا فوری ازالہ اورسائلین کو درکارسروسز کی فراہمی میں شفافیت یقینی بنائی جائے گی۔