گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اورپاک برطانیہ چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ، تقریب کی صدارت گوجرانوالہ چیمبر کے صدرشیخ فیصل ایوب نے کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مفاہمتی یادداشت سے یقینا گوجرانوالہ اور برطانیہ کی بزنس کمیونٹی کے مابین تجارت کو فروغ دیا جا سکے گا۔اس کیلئے ضروری ہے کہ بروقت معلومات اورتجارتی وفود کا تبادلہ کیا جائے۔اس موقع پر پاک برطانیہ چیمبرآف کامرس اور رحیم یارخان چیمبر آف کامرس کے نائب صدر میاں سعد حسن، سینئرنائب صدرحم یس گلزار مغل سابق صدور اخلاق احمد بٹ،خواجہ ضرار کلیم،نعمان صلاح الدین،سابق سینئرنائب صدر عرفان سہیل،رکن چیمبر علی ہمایوں بٹ ودیگر موجود تھے۔