امارات کے قومی دن پر مبارکباد : مہنگائی ، تجاوزات کا خاتمہ ، اتھارٹی کا پہلا اجلاس مریم نواز 3ماہ میں فنکشنل کر نے کا ٹارگٹ دید یا 

 لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس  ہوا۔ اجلاس میں پیرا دفاتر کے قیام، تعیناتی، قواعد و ضوابط اور دیگر امور کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے پیرا میں تعیناتیاں، ہائرنگ کے لئے شفافیت اور میرٹ یقینی بنانے کا حکم دیا اور پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی میں مانیٹرنگ کا موثر نظام وضع کرنے کی ہدایت کی۔ پیرا سے متعلق 4 کمیٹیوں کے قیام کی منظوری دی گئی۔ جس میں ایڈمنسٹریشن، لاجسٹک کمیٹی، فنانس  کمیٹی، لیگل کمیٹی اور ٹیکینکل کمیٹی شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم  نے پیرا کو 3ماہ میں فنکشنل کرنے کا ٹارگٹ مقرر کر دیا۔ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر، ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور تحصیلوں کے لئے آسامیوں کی منظوری دی گئی۔ ہر تحصیل میں سب ڈویژنل انفورسٹمنٹ افسر، انویسٹی گیشن افسر، سینئر سارجنٹ اور سارجنٹ تعینات کئے جائیں گے۔ اجلاس میں پیرا سٹاف کے ٹرانسفر اور ڈیپوٹیشن پالیسی انفورسمنٹ سٹیشن پر اپیل کے لئے ہیئرنگ افسر مقرر کرنے کی منظوری بھی دی گئی جبکہ پرکیورمنٹ پلان اور ڈی جی پیرا کے اختیارات کے تعین، پیرا کی گاڑیوں، یونیفارم،کیپ کے کلر اور برانڈنگ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے دوران ہونے والے فیصلے کے مطابق پیرا کے آپریشن، پروسیجر، اینڈ ریگولیشن 2024ء کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی کمیٹی قائم کی جائے گی۔ مریم نواز شریف نے  امارات کے قومی دن پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ  نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے عوام کو 53ویں قومی دن پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ امارات سے پاکستان کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔ متحدہ عرب امارات دنیا بھر میں جدت اور ترقی کی قابل تقلید مثال ہے۔ قدیم روایات کی پاسداری کرتے ہوئے ترقی کی معراج حاصل کی۔ پاکستان کی ورک فورس نے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا۔ یو اے ای کے قومی دن پر اپنے بہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ متحدہ عرب امارات مسلم دنیا کا اہم ترین ملک ہے، یو اے ای کی ترقی دنیا کے لئے ایک مثال ہے۔  امارات نے آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا پورا ساتھ دیا ہے۔  امارات کی اقتصادی اور سفارتی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے، دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔  امارات کی مزید ترقی اور استحکام کے لیے دعا گو ہوں۔ علاوہ ازیں  مریم نواز شریف نے دی نیشن کے ایڈیٹر سلمان مسعود کے والد مسعود احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اہل خانہ سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن