دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے‘ احتجاج پرامن ہونا چاہئے: امریکہ

Dec 03, 2024

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی اور شدت پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاج پرامن ہونا چاہئیں۔ حکومت پاکستان کو مظاہرین سے احترام کے ساتھ نمٹنا چاہئے۔ بھارتی ہم منصبوں سے سکھ رہنما کے قتل کی سازش پر بات ہوتی رہی ہے۔ ترجمان نے ٹرمپ کی اتحادی ممالک کو دھمکیوں سے متعلق مؤقف دینے سے گریز کیا۔

مزیدخبریں