ایڈیٹر ’’دی نیشن‘‘ سلمان مسعود کے والد کی اسلام آباد میں تدفین‘ قل آج ہونگے

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے + نمائندہ خصوصی) دی نیشن کے ایڈیٹر سلمان مسعود کے والد چوہدری مسعود احمد جو گذشتہ شب انتقال کرگئے تھے مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ روز بعد از نماز مغرب، ایمارڈی ایچ اے فیز5 اسلام آبادکی مرکزی مسجد میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں لیفٹننٹ جنرل (ر) نعیم لودھی، میجر جنرل (ر) آصف اختر، سابق وفاقی وزیر چوہدری دانیال عزیز، سینئر قانون دان اویس عزیز، نوائے وقت کے چیف آپریٹنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید احمد ندیم قادری، ڈائریکٹر ایچ آر شفیق سلطان، ڈائریکٹر مارکیٹنگ بلال محمود، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن شعیب اسلم، ٹیکنیکل اینڈ آئی ٹی ہیڈ قیصر ندیم سمیت مرحوم کے عزیز رشتہ داروں، صحافیوں، اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی نماز جنازہ کے موقع پر مرحوم چوہدری مسعود احمد کے بلندی درجات، پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی نمازجنازہ کے بعد چوہدری مسعود احمد مرحوم کو سینکڑوں اشکبار آنکھوں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ رسم قل آج بروز منگل نماز عصر کے بعد ان کی رہاشگاہ 27 ،M -1 , ایمار ڈی ایچ اے 5، اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیر اعظم محمد اسحق ڈار، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق،انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور‘ نیئر حسین دیگر شخصیات نے ڈیلی ''دی نیشن'' کے ایڈیٹر سلمان مسعود کے والد چوہدری مسعود احمد کی وفات پر تعزیت کا اظہارِ کیا ہے۔ مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی‘ صدر مملکت نے مرحوم چوہدری مسعود احمد کے ورثاء کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے سلمان مسعود سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم اور دکھ کی مشکل گھڑی میں آپ اور آپ کے خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں، سپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سلمان مسعود اور ان کے خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ سینیٹر شیری رحمان، فیصل کریم کنڈی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بھی دی نیشن کے ایڈیٹر سلمان مسعود کے والد گرامی چوہدری مسعود احمد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن